دفعہ نمبر 18 ( نظم مبلغین )

چونکہ جمعیت کا اہم مقصد ترویج واشاعت دین اسلام ہے جو کہ جمعیت کے اغراض و مقاصد میں درج ہے ۔ اس لئے جمعیت ہر ضلع میں اپنے مبلغین مقرر کر سکتی ہے اور ان کا تقرر جو جمعیت کرے گی وہی ان کے اخراجات اور نگران ذمہ دار ہوگی۔
فرائض مبلغین
مبلغین جماعت کے اغراض ومقاصد کی اشاعت اور دینی احکام کی ترویج و اشاعت کے لئے مفوضہ علاقہ کا دورہ کریں گے ۔ ان کا پروگرام متعلقہ جمعیت مشورہ سے طے کرے گی ۔