(1) جمعیت علمء اسلام کا امیر پورے نظام کا قائد اور نگران ہو گا ۔
(2) امیر مجلس عمومی ، مجلس شوریٰ ، اور مجلس عاملہ کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا اور ان کی عدم موجودگی میں کوئی نائب امیریہ فرائض سر انجام دے گا اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے امیر اور نائب امیر موجود نہ ہوں اور اجلاس باظابطہ بلایا گیا ہو تو ایسی صورت میں مجلس حاضرین میں سے کسی کو اجلاس کی صدارت کے لئے منتخب کر کے اجلاس جاری رہے گا۔
(3) امیر کی علالت یاغیر موجودگی میں عارضی طور پر نائب امیراول قائم مقام امیر ہوگا ۔
(4) اگرکسی وقت امیر استعفاء یا کسی دوسری وجہ سے عہد ہ امارت خالی ہو تو نائب امیراول تا انتخاب امیر قائم مقام امیر شمار ہو گااس صورت میں امیر کا انتخاب چھ ماہ کے اندر ضروری ہوگا ۔
(5) امیر اپنی مجلس شوری ٰ کے مشورے سے کام کرے گا اور تمام اہم معاملات جو مختلف فیہا ہوسکتے ہیں جن سے جمعیت کی پالیسی پر اثر پڑسکتا ہے مجلس شوری ٰ میں ہوں گے اور فیصلہ کثرت رائے سے ہوگا۔
(6) جن معاملات میں ارکان مجلس شوری ٰ کی رائے برابر ہو گی ۔ ان میں آخری فیصلے کا اختیار امیر کو ہو گا ۔
(7) کسی ماتحت جمعیت کو توڑنا یا الحاق کرنا جمعیت کی تمام املاک کی حفاظت اور جمعیت کے مفاد کے لئے تصرف کرنا ۔
(8) جمعیت کے بیت المال کو جمعیت کے مفاد کے لئے مجلس عاملہ کے مشورہ سے صرف کرنا ۔
(9) مجلس شوریٰ کے ارکان کو حسب دستور نامزد کرنا ۔
(10) بعض اہم مسائل میں مجلس شوری ٰ کی بحثوں میں بعض غیر رکن حضرات کو شرکت کی دعوت دینا جو متعلقہ مسائل میں خاص بصیرت رکھتے ہوں ۔
(11) کسی ماتحت امیر ، عہدیدار ، رکن مجلس شوریٰ یا رکن جمعیت کو معزول کرنا جو جمعیت کے اغراض و مقاصد میں وفادار ثابت نہ ہو ۔
(12) امیر اپنی مجلس عاملہ کے نامزد ارکان یا کسی رکن شوریٰ سے منظوری لینے کے بعد اپنے عہدے سے سکبدوش کر سکتا ہے ۔
(13) اہم امور میں اپنی صوابدید کے مطابق کسی سے خط و کتابت یا گفت و شیند کرنا اور ان کے بارے میں مجلس عاملہ کے مشورہ سے کوئی اعلان جاری کرنا ۔
(14) نظماء وعمال دفتر کے کام کی نگرانی کرنا اور شکایتوں کی سماعت کرنا ۔
(15) نائب امراء میں حسب صوابدید فرائض کو تقسیم کرنا اور ان میں درجات قائم کرنا ۔
(16) ماتحت تنظیموں کے تنازعات نمٹانا ۔؎
(17) اگر کسی سطح کے عہدیدار جمعیت کے امور میں سستی اور کاہلی سےکام لیں بالائی جمعیت کی ہدایت کی پروانہ کریں تو ایسی صورت میں امیر بالا کام چلانے کی غرض سے دوسرے قائم مقام عہدیدار کی نامزدگی کر سکتا ہے ۔
(18) نائب امیر سپرد شدہ امور کو سر انجام دے گا ۔
(19) اگر کوئی جمعیت مقررہ وقت کے اندر بالائی جمعیت کے لئے نمائندوں کے چناؤ سے قاصر رہے تو امیر بالا کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنی طرف سے اس جمعیت کے نمائندے نامزد کرے ۔
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔