دفعہ نمبر 13 ( فرائض و اختیارات مجلس شوریٰ )

(1) مجلس شوریٰ پیش آمدہ معاملات میں اپنے امیر کی مشیر ہوگی ۔
(2) مجلس شوریٰ کا اجلاس امیر جب چاہے بلاسکے گا، البتہ چھ ماہ میں ایک بار ہونا ضروری ہوگا ۔
(3) امیر مجلس شوری کے ارکان کی نامزدگی یوم انتخاب سے ایک مہینے کے اندر کریں گے، اور یہ نامزدگی پانچ سال کے لئے ہو گی
(4) مجلس شوریٰ کے سامنے مجلس عاملہ جوبدہ ہوگی اور اس کے فیصلے مجلس عاملہ پر حاوی ہوں گے ۔
(5) مجلس شوریٰ کےارکان پر لازم ہو گا کہ وہ مجلس اجلاسوں میں باقاعدگی سے شامل ہوں ۔ اگر کوئی رکن مجلس شوریٰ کےمسلسل دو اجلاسوں میں شریک نہ ہوگا تو اس کو امیر عذر پیش کرنے کاموقع دے گا اور معقول عذر پیش نہ کرنے اور تیسرے اجلاس میں شریک نہ ہونے کی صورت میں اس کا نا م خود بخود رکنیت سے خارج ہوجائے گا اگر وہ رکن عہدیدار ہو گا تو اس کا عہدہ بھی ختم ہو جائے گا