دفعہ نمبر 1 ( جمعیت کانام )

( الف ) اس جمعیت کانام جمعیت علماء اسلام پاکستان ہوگا ۔
اس کا مرکزی دفتر لاہور ، سب آفس اسلام آباد میں اور صوبائی دفاتر صوبوں کےصدر مقامات پر ہوں گے یا جہاں صوبائی مجالس طے کریں گے ۔
(ب) اس جمعیت کا دائرہ عمل پورا پاکستان ہوگا ۔
(ج) بلحاظ تبلیغ واتحاد امت مسلمہ بیرون پاکستان تک وسیع ہو سکے گا ۔