آزاد وغیر جانبدار
(1) اسلامی عظمت کے اظہار پر مبنی آزادانہ وغیر جانبدارانہ ہو گی ۔
بیرونی اثرات سے پاک
(2) مغربی سامراج اور اشتراکی بلاکوں کے اثرات سے پاک ہو گی ۔
مسلمان ملکوں سے اشتراک
(3) مسلمان ملکوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اشتراک پر مبنی ہو گی ۔
امن عالم
(4) نوع انسانی کی فلاح وبہبود اور امن عالم کو برقرار رکھنے میں معاون ہو گی ۔
اسلامی اقتدار
(5) تمام بین الاقوامی معاملات میں اسلامی نقطئہ نظر کے اظہار کو مقدم رکھا جائے گا ۔
جدوجہد آزادی کی حمایت
(6) محکوم ملکوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت ومعاونت کی جائے گی ۔
عوامی حقوق کی جدوجہد
(7) بین الاقوامی معاملات میں بحالی حقوق کی جدوجہد کی حمایت کی جائے گی ۔
غیر مسلم ملکوں کی مسلمان اقلیت
(8) دنیا کے جن ملکوں میں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں ان کی اسلامی حثیت ، اسلامی وحدت ، باعزت رہائش اور روزگار اور مال جان کے تحفظ کے لئے زبردست کوشش جاری رکھی جائے گی ۔
خارجہ پالیسی کے اہم معاملات
(9) فلسطین ، بیت المقدس اور تمام عرب علاقوں سے یہودی ، امریکی اور برطانوی سامراجی تسلط کے حاتمہ ،افغانستان میں غیر ملکی جارحیت کے خاتمہ ، کشمیر کی آزادی ، بھارت کے مسلمانوں کی جان ومال ، آبرو ، دین ، معاش ، رہائش وغیرہ کے تحفظ کی کوشش کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اولین وبنیادی اہمیت حاصل ہو گی ۔
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔