تنظیم انصارالاسلام کے اہداف

جمعیت علماء اسلام اپنی عدم تشدد کی جدوجہد پر کار بند ہے اور ملک کے اندر رائے عامہ کے ذریعے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے ۔ عوامی مسائل اور عوام کو مصیبت زدہ حالات سے نکال کر تحفظ فراہم کرنے کیلئے تنظیم انصار الاسلام کو پیش خدمت رکھا ہے ۔ تنظیم انصار الاسلام نہ صرف جلسے ، اجتماعات اور جمعیت کے پروگراموں کی سیکورٹی فراہم کرتی ہے بلکہ جب بھی ملک کے کسی حصے میں سیلاب آجائے ، کہیں آگ لگ جائے یا زلزلہ سے تباہی ہو جائے یا ایکسیڈنٹ میں لوگ زخمی ہوجائیں تو مصیبت کی اس گھڑی میںانصار الاسلام لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں انصار الاسلام خالص سیاسی ، سماجی اور رفاہی کاموں کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔