جمعیت علماء اسلام کے رضاکاروں کی روح رواں تنظیم انصار الاسلام رفاہی بنیادوں پر اپنے نظم کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صفوں کو منظم کر رہی ہے ۔ انصار الاسلام کا نظم ونسق جمعیت علماء اسلام کے جلسے ، جلوس ، اجتماعات اور مظاہروں کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں اپنی قیادت کے تحفظ کیلئے موجودہ حالات کے تناظر میں ایسی ترتیب اور منصوبہ بندی کرتی ہے کہ قائدین جمعیت بحفاظت اپنی جدوجہد کو بہترین طور پر جاری رکھ سکیں ، جمعیت علماء اسلام نے ویسے تواپنے تمام اداروں کو شعبہ جات سے تعبیر کیا ہے ۔ تاہم انصار الاسلام کو تنظیم سے تعبیر کیا ہے ۔ اور مرکزی سالار کو بطور ناظم کے سربراہ یہ اختیار مرکزی مجلس شوریٰ کی منظوری سے دیا ہے کہ رضاکاروں کو منظم کرنے کیلئے تربیت کا نظام ترتیب دے سکتا ہے ۔رضاکاروں کے مذکورہ نظم کے لئے مرکزی سالار ، صوبائی سالار ، ضلعی سالار ، تحصیل سالار اور مقامی سالار کاعہدہ متعلقہ مجلس عاملہ میں باقاعدہ مقرر کیا گیا ہے اور سالار کو اپنی صوابدید پر اپنے معاونین کی نامزدگی اور چاک و چوبند راسخ العقیدہ جمعیت کے رکن کو رضاکار کے طور پر اپنے نظم میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
عمران خان نے کشمیر کو ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ
انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والا نہیں مجھے میرے اکابر نے آزادی کا درس دیا ہے ہم کسی کی غلامی برداشت نہیں کرسکتے ،مولانا فضل الرحمٰن
عدالت کا فیصلہ قانون اورآئین کے بجائے عالمی دباو پر ہے موجودہ حکمرانوں کو لانے کا مقصد پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کو سلب کرنا ہے اور ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہم گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں بلکہ سر پر کفن باندھ کر آچکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والے اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکتے، ریاست بتائے کہ کہ وہ کیوں ایک عالم دین کو تحفظ فراہم نہیں کرسکی . مولانا عبدالغفور حیدری