اجرت

(1) مزدور کو حسب لیاقت و کارگزاری پوری پوری اجرت دی جائے گی ۔
تنخواہ
(2) بحالات موجودہ کسی مزدور کی ماہانہ تنخواہ ایک تولہ سونا کی قیمت کے برابر ہو گی ۔
سکونت ، تعلیم اور علاج کا معقول انتظام
(3) مزدوروں اور ملازموں کے لئے :
(الف) بہتر سکونتی مکانات کا انتظام کیا جائے گا ۔
( ب ) ان کے بچوں کی تعلیم کا مفت انتظام کیا جائے گا ۔
( ج ) ان کے اور ان کے متعلقین کے علاج و معالجہ کے لئے شفاخانوں کا بہتر انتظام کیا جائے گا ۔
تنخواہوں میں غیر معمولی تفاوت کا خاتمہ
(4) مزدوروں اور ملازموں کی تنخواہوں کا غیر معمولی فرق وتفاوت مٹاکر فوری طور پر ایک اور پانچ کی نسبت قائم کر دی جائے گی ۔

ملازمتیں
ملازموں کے حقوق
(1) تمام سرکاری ملازمین کے حقوق یکساں ہوں گے ۔
تنخواہوں میں تفاوت کا خاتمہ
(2) تنخواہوں میں تفاوت کم کرکے فورا” ایک اور پانچ کی نسبت قائم کر دی جائے گی۔
ملازمین کے لئے دوسری سہولتیں
(3) کم درجوں کے ملازمین کی رہائش ، وسائل سفر ، علاج ، بچو ں کی تعلیم وغیرہ کا انتظام سرکاری طور پر اور مفت کیا جائے گا۔
ملازمین کی دوسری مشکلات کا حل
(4) ملازمین کو عام اور ضروری رخصتوں ، بیماری کے دوران چھٹیوں ، معذوری اور بڑھاپے کی پنشن اور حادثات کے معاوضہ کی مکمل سہولتیں دی جائیں گی ۔ ملازمت کے دوران فوت ہو جانے کی ‘صورت میں پسماندگان کے گزارہ کا معقول انتظام کیا جائے گا۔

تعطیلات
ہفتہ وار تعطیل
(1) پاکستان میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو ہوا کرے گی ۔
دوسری تعطیلات
(2) عیدین اور ضروری تاریخی دنوں کی تعطیل کا تعین دینی تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔

اوقات کار
کم سے کم اوقات
(1) ملازموں اور مزدوروں کے اوقات کار کم سے کم رکھے جائیں گے ۔
آٹھ گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں
(2) اوقات کار کی مدت 8 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگی ۔
خطرناک کاموں کے اوقات میں مزید کمی
(3) خطرناک کاموں کے اوقات کار بہت کم کر دیئے جائیں گے ۔
نماز ، آرام و طعام کا وقفہ
(4) اوقات کار میں نمازوں کے لئے وقفہ ، آرام اور کھانے اور چائے کا وقفہ بھی دیا جائے گا ۔
اوور ٹائم
(5) اوور ٹائم جبری نہیں لیا جائے گا ۔
اوور ٹائم کامعاوضہ
(6) اوور ٹائم کا معاوضہ کم سے کم دو گناہوگا ۔