اسلام آباد:
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری خودکش حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحت یاب ہونے پر گزشتہ روز پہلی بار ایوان بالا کے اجلاس میں پہنچے تو ارکان نے پرجوش انداز میں ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے حوالے سے ان سے یکجہتی پر ارکان سینیٹ سمیت پوری قوم کے شکرگزار ہیں۔قبل ازیں چیئرمین سینیٹ کی اجازت سے ایوان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستونگ خودکش حملہ میں معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم سے میں نے درخواست کی کہ شہداءاور زخمیوں کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے لیکن ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا گیا۔ پیکج کے اعلان سے ورثاءکی دلجوئی ہوگی۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں؟ ہندو رکن ہیمن داس کے بیٹے کو اغواءکیا گیا ابھی تک اس کا کچھ نہیں ہو سکا۔ مولانا فضل الرحمن پر بھی خودکش حملہ ہوا تھا۔ آج تک اس بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔ وفاق سے کہیں تو کہتا ہے صوبے سے بات کریں‘ صوبے سے بات کریں تو کہتے ہیں وفاق کی ذمہ داری ہے‘ کوئی ذمہ داری نہیں لینا چاہتا‘ ہم نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کو ناجائز قرار دیا جس کی پاداش میں ہمارے علماءکرام مولانا حسن جان ، مولانا معراج الدین‘ مولانا نور محمد‘ ڈاکٹر خالد محمود سومرو، محسن شاہ‘ مفتی سرفرازنعیمی‘ مفتی نظام الدین شامزئی‘ مفتی یوسف لدھیانوی سمیت کئی علماءکو شہید کیا گیا۔ ہم دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں‘ ریاست کی طرف سے ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ بھی افسوسناک ہے۔ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے تھے اس لئے خدشہ تھا کہ حملہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ میرے ذاتی دوست ہیں لیکن اس واقعہ کے حوالے سے صوبائی حکومت غفلت اور لاپرواہی برت رہی ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ریاست کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور اپنے عقائد و نظریہ کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دہشتگردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ خودکش حملے میں بچ گئے اور آج ہمارے سامنے موجود ہیں۔ شہداءاور زخمیوں کے لئے معاوضوں کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان