اسلام آباد :
آج سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبد الغفور حیدر ی کے قافلے پر ہونیوالے حملے کی مذمت اور شہادتوں پر فاتحہ خوانی کی ،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری یہاں آئے اور ہمارے زخموں پر مرحم رکھاہم ان کے شکر گزار ہیں ۔
کوشش کی گئی ہے کہ مذہبی نوجوانوں کو اشتعال دلا کر ریاست کےسامنے لایا جائے ،مگرہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ،مستونگ جیسے واقعات سے ہمارامشن اور راستہ تبدیل نہیں ہو سکتا ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،ملک میں جائز حکمرانی اور امن کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم کامیاب ہونگے ۔
اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے ۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت سے قاضی فیض عیسیٰ کی رپورٹ پر عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کریں ۔انکا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور دہشتگردی کو کسی صور ت برداشت نہیں کریں گے ۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مستونگ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی ۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت