جمعیت علماء اسلام کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کی مکمل عاملہ جات اور سینیئرساتھیوں کا اجلاس دفتر جمعیت میں منعقد ہواکراچی رابطہ کمیٹی برائے الیکشن2018تشکیل دے دی گئی جس کے ممبران
صوبائی ناظم عمومی راشدخالدمحمودسومرو ۔مولانامحمدعمرصادق صاحب امیر ضلع غربی۔مولانا قاضی فخر الحسن صاحب امیر ضلع جنوبی۔مولانا محمد غیاث صاحب امیر ضلع شرقی ۔مولانا مفتی عبدالحق عثمانی صاحب امیر ضلع کورنگی ۔ مولانا عبدالرشید نعمانی صاحب امیر ضلع سینٹرل۔مولانا احسان اللہ ٹکروی صاحب امیر ضلع ملیر ۔ سمیع سواتی ہوں گے،
2018 کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور عزم کیاگیا کہ کراچی میںبھی بھرپور الیکشن میںحصہ لیاجائے گا،کرپشن مٹائو سندہ بچائو مظاہرہ بھرپور انداز میںایک ماہ بعد پریس کلب کراچی پر ہوگا تاریخ کا تعین اگلے اجلاس میں کیا جائیگا،صوبائی ناظم عمومی الیکشن کی تیاریوں اور تنظمیی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے کراچی کے اضلاع کے تمام یونٹوں کا دورہ کرینگے جن کی تاریخوں کا تعین کردیاگیاہے ضلعی جماعتیں فوری شیڈول جاری کرینگی،تمام اضلاع کو پابند کیاگیا کہ ایک ماہ کے اندر تمام بقایا یونٹوں میں تنظیم سازی مکمل کریں اور اختلافات کو ختم کروائیں اس سلسلہ میں سستی برتنے پر اضلاع کے خلاف تادیبی کاروائی ہوگی اجلاس میں بہترین اور توقع سے زیادہ شرکت رہی ۔
جاری کردہ :راشدمحمودسومرو ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان