ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری حفظہ اللہ کااچانک دور سول ہسپتال سانحہ مستونگ کےتمام زخمیوں کی فردافردا عیادت کی اوایم ایس سول ہسپتال کوہدایات کی کہ مرضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائےاورایم ایس سول نےکہاکہ جس دن سےبلاسٹ ہواہے ہم اپنی خدمت بہتراندازمیں سرانجام دےرہےہیں ،اورزخمیوں کاعلاج معالجہ کی میں ازخودنگرانی کررہاہوں اورتمام ادوایات فراہم کر رہےہیں، اس موقع پرمولاناعبدالغفورحیدری نےزخمیوں کی جلدصحت یابی کےلئےدعابھی کی اور اس موقع پرمولاناولی محمدترابی ، عزیزاللہ پکتوی،اقلیتی رہنماشہزادکندن ،رحم الدین ایڈوکیٹ،حافظ محمدابراہیم لہڑی،اصغرترین ،صاحب جان اوردیگربھی موجودتھے.اس موقع پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمولاناعبدالغفورحیدری نےکہاکہ ہم پرحملہ کرنےوالوں کےعزائم واضع ہیں، جمعیت علماءاسلام دہشت گردی کی راہ میں روکاوٹ ہےاورہماری اعتدال پرمبنی سیاسی جدوجہدکونہ صرف پاکستان بھرمیں عوام فالوکررہےہیں بلکہ بیرون ملک بھی جمعیت علماءاسلام کی سیاست کوپسندکیاجارہاہے۔
ہم ایک طرف ملک کےاندرامن اورانصاف کےعادلانہ نظام کی بات کرتےہیں تودوسری جانب فرقہ وارانہ اورتصب پرمبنی شورش اوراختلافی امورکی حوصلہ شکنی کررہےہیں ،اس صورتحال نےملک میں امن کےقیام میں بڑاکرداراداکیاہےاورلوگ سیاسی لیول پرجمعیت علماءاسلام کی جانب بڑی تیزی کےساتھ راغب ہورہےہیں ،انہوں نےکہاکہ ہماری سیاسی جدوجہدنےملک میں امن کوبحال کئےرکھاہےپاکستان اوراسلام دشمن قوتیں ملک کےاندربدامنی پیداکرکےبدحالی پیداکرناچاھتےہیں اورپاکستان کو معاشی طورمفلوج کرنادشمنوں کےاصل عزائم ہیں، انہوں نےکہاکہ سی پیک کےبارےمیں سیاسی میدان میں جمعیت علماءاسلام کاکردارسب سےواضع اوراچھاجارہاہےبلوچستان کےعوام کی بڑی امیدیں اس منصوبےسےوابستہ ہیں ،انہوں نےکہاکہ ہم سانحہ مستونگ جیسی واردات کےدرپردہ قوتوں اوران کےعزائم کوسمجھتےہیں ہم نےامن اورعوامی حمایت سےاس قسم کےسازشوں اورمنصوبوں کوناکام بناناہے،انہوں نےکہاکہ عالمی صدسالہ اجتماع کےبعدایک طرف ملکی اورعالمی سطح پرہماری جماعت کااچھامیسج چلاگیاہےتودوسری جانب اس عالمی اجتماع کے دورس نتائج برآمدہوناشروع ہوگئےہیں ،انہوں نےکہاکہ ہماری علاقائی اوربین الاقوامی سیاسی امورپرمسلسل نظرہےہمیں تمام حالات پرعبوراورآگائی ہے،انہوں نےکہاکہ سانحہ مستونگ کےشھدانےجانوں کانزرانہ پیش کرکےیہ ثابت کردیاکہ ہم دشمنوں کےعزائم کےسامنےسیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوں گے،انہوں نےکہاکہ بلوچستان کےعوام جس قوت کےساتھ جمعیتعلماءاسلام کاساتھ دےرہاہےیہ بڑانیک شگون ہے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان