مولانا فضل الرحمن مدظلہ کا پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب
فاٹا کے لوگ 125 سال تک ایک خاص نظام کےتحت زندگی گزار رہے ہیں
قائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ کا پشاور میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب
پشاور:جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ نے قبائلی عمائدین کے بڑے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قبائلی ایجنسی کا اپنا اپنا رواج ہے، فاٹا انضمام کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں فاٹااصلاحات پرقبائلی عمائدین کواعتماد میں لینے کے لیےجرگہ بلایا گیا، جرگےمیں فاٹاسےتعلق رکھنےوالےقومی اسمبلی،سینیٹ اراکین شریک ہیں، ان کا کہنا تھاکہ فاٹاسےتعلق رکھنےوالےبیشتراراکین کاوفاقی کابینہ کےفیصلےسےاختلاف ہے، فاٹاکےسیاسی مستقبل کافیصلہ وہاں معمولات کی زندگی بحال ہونےتک نہ کیاجائے،فاٹا کے لوگ 125 سال تک ایک خاص نظام کے تحت زندگی گزار رہے ہیں ،فاٹا سے متعلق تجاویز کو فوری طور پر رد یا قبول نہیں کیا جا سکتا، اگرقبائلی عوام کی رائےمیری رائے کیخلاف بھی آجائےتوقبول کروں گا، فاٹاکی حیثیت تبدیل کرنےکامینڈیٹ کس کےپاس ہے؟ عوام کی رائےپوچھےبغیرعوامی نمایندےحیثیت تبدیلی نہیں کرسکتے، ہم قبائل کے ساتھ ہیں اور قبائل ہمارے ساتھ ہیں
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت