جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مولانا فضل الرحمن صوبائی سیکرٹریٹ پشاو ر میں منعقدہو اجس میں سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا گل نصیب خان، مولانا امجد خان، مولانا فیض محمد، آغا محمد ایوب شاہ، سینٹر طلحہ محمود، علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، سید اسعد مظہری، مولانا عطاء الرحمان، ، عبدارزاق لاکھو، شمس الرحمان شمسی، مولانا عطاء الحق درویش، مفتی محمد اعجازشنواری، عبدالجلیل جان، اسحاق زاہد، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عزیز احمد، مفتی زاہد شاہ، مفتی ابرار اور عالمی اجتماع کیلئے قائم کردہ کمیٹیوں کے ارکان ،چاروں صوبوں کے ارکان عاملہ نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف کمیٹیوں نے عالمی اجتماع کے سلسلے میں ہونیوالے انتظامات کی رپورٹ پیش کی، مولانا عبدالغفور حیدری نے ملک بھر میں صد سالہ اجتماع کیلئے صوبائی جماعت کی طرف سے ہونیوالے سرگرمیوں اور مرکزی قائدین کے دورے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی، جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مولانا گل نصیب ، سندھ کے علامہ راشد محمود سومرو، پنچاب کے سید مظہر سعدی اور بلوچستان کے مولانا فیض محمد نے صوبائی سطح پر سرگرمیوں ،ہونیوالے انتظامات، فنڈزکی ترسیل، تشہیری مہم اور دیگر اہم امور سے متعلق تفصیلی صورتحال سے آگاہ کیا، مولانا گل نصیب خان نے عالمی اجتماع کے پنڈال میں ہونیوالے انتظامات ،سٹیج اور پنڈال کی تیاریوں ،ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی رہائش گاہوں ، طعام وقیام کے حوالہ سے کمیٹی کو آگاہ کیا، اجلاس میں بیرون مہمانوں کی آمد سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ ملکی سطح پر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطہ اور ان کی شرکت کے حوالہ سے کمیٹی میں رپورٹ پیش کی گی، اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی اجتماع مسلم امہ اور عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کے حل اور مظلوم طبقات کیلئے روشنی کی کرن ثابت ہو گا، انھوں نے کہا کہ صہیونی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جمعیت علماء کے اکابرین نے 100سالہ تاریخی جدوجہد میں مسلم امہ کی بھر پور نمائندگئی کا حق ادا کیا ہے اورآج بھی اس بات پر فخر ہے کہ جمعیت مسلم امہ کی حقیقی نمائندگئی کر رہی ہے ، انھوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت یکجہتی کی ضرورت ہے اور بیرونی قوتیں آئے روز عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، عالمی اجتماع کے انعقاد سے ملک میں یکجہتی کو فروغ ملے گا، اور اسلام دشمنوں قوتوں کے عزائم خاک میں مل جائینگے، انھوں نے کہا کہ مدارس، علماء اور مذہبی قوتیں ملک کے دفاع اور اسلام کی سربلندی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود مذہبی جماعتوں اور مدارس کو نشانہ بنایا جار ہا ہے، مدارس کا دفاع پہلے بھی کیا اور آج بھی اسلام اور اسلامی اقدار کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھینگے، انھوں نے کہا کہ عالمی اجتماع اسلام دشمن قوتوں کا عالمی ایجنڈے کو زمین بوس کریگا، انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر، قبائل ،گلگت بلتستان کی تنظیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی محنت اور اخلاص کی وجہ سے آج پوری قوم میں عالمی اجتما ع کے حوالے سے جوش وجذبہ پایا جاتا ہے، اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری ، اکرم خان درانی، مولاناگل نصیب خان ، راشد محمود سومرو، امجد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان