پاکستان کو عزت دینے کی بجائے امریکا نے رسوائی سے دو چار کیا،برما میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے عالمی برادری کو جگانا ہوگا.
قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے بنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نئے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان اس قابل ہوا کہ متبادل وسائل پیدا کرے، چین کی سرمایا کاری کوخوش آمدید کہتے ہیں۔
مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ 40ملکوں کااتحاد برما کےمسلمانوں کےقتل عام پر خاموش کیوں ہے، ہمارے حکمران بھی خاموش ہیں،مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے،عالمی برادری کو جگاناہماری ذمے داری ہے۔برماکےمسلمانوں کےقتل عام پرپارلیمنٹ میں مؤثرآوازاٹھاؤں گا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں چھوٹے سے واقعے کی فلم بندی کرلی جاتی ہے، این جی اوز انسانی حقوق کے نام پر واویلا شروع کر دیتی ہیں۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان