پالیسی برائے تحریر

1:اہلسنت والجماعت کے عقائد ونظریات سے متصادم نہ ہو
2:جمعیت علماءاسلام کےنظریات کو نقصان پہنچانے والی مسلکی وفروعی لسانی وقومی،گروہی اختلافات کو ہوا دینے والی نہ ہو بلکہ اتحاد واتفاق اور اعتدال پر مبنی تحریر ہو۔
3:پاکستان کی سالمیت ونظریاتی وجغرافیائی سرحدات اور دستور پاکستان کے خلاف نہ ہو۔
4:اسلامی ضابطہ اخلاق سے متصادم نہ ہو اور احترام انسانیت کے تقاضوں کے مطابق ہو۔
مقاصد
1:جمعیت کے آفاقی منشور کو فروغ دینا
2:سیکولر ولادین نظریہ سیاست کے مقابلے میں اسلامی نظریہ سیاست کو فروغ دینا۔
3:اسلامی نظریہ سیاست پر اٹھنے والے شبہات کا تسلی بخش جواب، اسلامی تہذیب وثقافت کا دفاع وپرچار
4:نظام عدل کے قیام کیلئے پارلیمانی وجمہوری جدوجہد کیلئے رائے عام ہموار کرنا۔
ضروری ہدایات
تحریر بذریعہ ای میل یا وٹس ایپ ارسال کرسکتے ہیں
ایسی تحریر جو پہلے کسی اخبار یا فورم پر شائع نہ ہوئی ہو، اولین فرصت میں شائع کی جائے گی
کسی بھی تحریر کی اشاعت کا صوابدیدی اختیار مجلس ادارت کو ہوگا
مجلس ارادت کو یہ حق حاصل ہے کہ تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر قطع وبرید سے کام لے
کسی بھی تحریر کی اشاعت کے بعد اگر مجلس ادارت یہ محسوس کرے کہ یہ ادارہ کی پالیسی کی خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تو اسے خذف کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
تحریر بھیجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اور اچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک ہو،اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہوسکتی ہے۔
تحریر کے ہمراہ اپنا نام اور تصویر بھی بھیجیں،قلمی نام سے مضمون لکھنے والے کا مجلس ادارت کو اپنی اصل شناخت کرانا ضروری ہوگا۔