قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن مدظلہ نے نماز عید الفطر اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان میں ادا کی جہاں نماز عید کیلئے کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی
قائد جمعیت مولانافضل الرحمن نے پارہ چنار اور کوئٹہ کے سانحات کو انسانیت ،ملک کے امن کیخلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گنا ہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں ،کل بہاولپور میں پیش آنے والے واقعہ پر بھی گہرے دکھ اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، نماز کی ادا ئیگی کے بعد اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی، خوشحالی، اور ترقی کیلئے اور حالیہ سانحات میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں، نماز سے فارغ ہو کر مولانا فضل الرحمن نے اپنے والد محترم مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ کی قبرمبارک پر حاضری دی اس موقع پر شہریوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے قائد جمعیت سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بہاولپور نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا ہے ،دہشتگرد کاروائیاں ملک کیخلاف سازشوں کا حصہ ہیں تاہم ایسی سازشوں کا مقابلہ قوم اتحاد وتفاق سے ہی کر سکتی ہے اس حوالے سے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا، جمعیت علماءاسلام اپنا کردار ادا کر نے کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہے، حکومت ان واقعات کی جلد تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم کےسامنے لائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خیبر پختون خواہ مولانالطف الرحمن، کمشنرافغان رفیوجی انجینئر ضیاء الرحمن، ڈسٹرک اپوزیشن لیڈرمولانا عبیدالرحمن، مہتمم جامعہ قاسم العلوم ملتان صاحبزادہ مولانا اسعد محمود، صاحبزدہ مولاناانس محمود اور صاحبزادہ قاری اسجد محمود و دیگر کارکنان بھی ہمراہ تھے
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب