آج رائل کلب پشاور میں گرینڈ یوتھ شمولیتی پروگرام میں پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے نوجوانوں اور وکلاء کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پرقائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن دامت برکاتہم نے تقریب سے خطاب کیا ۔
تقریب سے آزاد کشمیر کے صدر مولانا محمد سعید یوسف، مولانا عبدالشکور، ،عبدالجلیل جان، مولانا خیر البشر، مولانا امان اللہ حقانی،سینٹر حاجی غلام علی، ڈاکٹر سہیل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سید ولایت شاہ ایڈوکیٹ، محمد اعجاز ایڈوکیٹ، میاں ذیشان ایڈوکیٹ، شفیع اللہ ایڈوکیٹ، ملک ذیشان ایڈوکیٹ ، امجد حسین ایڈوکیٹ، ملک فہیم ایڈوکیٹ، سجاد منظور ایڈوکیٹ، زاہد خان ایڈوکیٹ، شہزاد خان ایڈوکیٹ، محبوب خان ایڈوکیٹ، امام الدین ایڈوکیٹ، اویس سردار ایڈوکیٹ، سید عمر علی شاہ ایڈوکیٹ، ولی خان آفریدی اور سینکڑوں نوجوانوں نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم نے کہا کہ عالمی اجتماع کی کامیابی نے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادئیے ہیں جمعیت علماء اسلام نے اسلامی تہذیب کا دفاع کرکے مغربی تہذیب کے تمام ارادے اور منصوبے خاک میں ملادئیے، انھوں نے کہا کہ عالمی اجتماع کا اعلامیہ پوری انسانیت کی رہنمائی کیلئے ہے، امن، انسانی آزادی اور معاشی استحکام کے پیغام ہماری 100سالہ جدوجہد کا نچوڑ ہے ہمارے اکابرین کی جدوجہد بھی انہی مقاصد کیلئے تھی اور ہم اسی مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، انھوں نے کہا کہ عالمی شخصیات کی شرکت وحدت اور یکجہتی کا پیغام اور جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تاریخی جدوجہد کے 100سال پورے کر چکے ہیں اور مستقبل کیلئے ہم پوری قوت اور استقامت کے ساتھ صف بندی کرکے میدان میں اتریں گے اور آئندہ آنے والا مستقبل جمعیت علماء اسلام کا ہوگا ان شاءاللہ۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان