جمعیت علمائے اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری عمر علی صاحب کے ذیر صدرات نوشہرہ کے مہتمین مدراس، ائمہ مساجد، حفاظ کرام اور خطباء کا صد سالہ تاسیس جمعیت کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بمقام اجتماع گاہ منعقد ہوا ۔۔۔۔جس میں کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی ۔۔۔اجلاس کے آغاز میں بندے نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس کے مطابق ضلع نوشہرہ کے تینوں تحصیلوں کے سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس کا کام اپنے اپنے تحصیلوں میں وکلاء، ڈاکٹر، تاجر، میڈیا، اقلیت، اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو صد سالہ کے حوالےسے دعوت اور آگاہی مہم چلانا ہوگا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عمر علی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں کیلئے اپنے محلوں، مدرسوں، مسجدوں اور گھروں کی سطح پر زبردست آگاہی و دعوتی مہم چلائی جائے تاکہ یہ عالمی اجتماع ہر لحاظ سے کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکے۔۔۔کیونکہ ہم نوشہرہ والوں پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمیں اس عظیم اجتماع کی میزبانی کا شرف ملا ہے اور ہم نے اس کے میزبانی کا بھرپور حق ادا کرنا ہے۔۔۔آخر میں قاری صاحب نے تمام مہتمین، علماء، ائمہ مساجد کا شکریہ ادا کیا جس پر تمام علماء، مہتمین، ائمہ مساجد نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔۔۔اجلاس سے صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا رفیع اللہ قاسمی اور شیخ القرآن و شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحلیم (دیر بابا جی صاحب ) نے خصوصی خطاب کیا ۔۔۔اپنے خطاب میں حضرت نے جمعیت علماء کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور آخر میں دعا فرمائی۔۔۔
میں تمام معزز مہتمین، علماء، مدرسین، ائمہ مساجد اور خطباء کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں اپنا قیمتی وقت نکل کر ہمارے اس اجلاس کو کامیاب و کامران بنایا
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان