کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس ہواجس میں جماعت کی فعالیت،ملکی صورتحال اورمختلف امورپرغورکیاگیااجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے جس کے مطابق مارچ میں صوبائی سطح پرعلماء کنونشن منعقدکیاجائے گاجس میں صوبہ بھرسے علماء کرام اورمشائخ عظام شرکت کریں گے اوردینی مدارس کے تحفظ اورعلماء کرام کی سیاست کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔اجلاس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،وفاقی وزیرمولاناامیرزمان،مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی عبدالباری اچکزئی،مفتی غلام حیدر،سیدجانان آغانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کو نقب لگانے کی کوشش کی گئی توجمعیت علماءاسلام نے اپنا بھرپور کردار ادا کرکے آئین کی شق 7 سی اور 7 بی کو بحال کروادیااورپارلیمنٹ نے تجدیدعہدکرتے ہوئے قادیانوں کوغیرمسلم اقلیت قراردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، پانامہ کے معاملے پر پوری سیاست کو یرغمال بنایا گیا، معیشت کو گروی اور مغربی ایما پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ایک جانب امریکہ ہے اور دوسری جانب ایشیا میں معاشی طور پرابھرتی ہوئی طاقت چائنہ ہے اور امریکہ اس معاشی تصور کوسبوتاژ کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے راستے سی پیک گذرے گا تو ایسے میں پاکستان بھی نشانے پر آئے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وجود کو ختم کرنے اور جغرافیائی حالت تبدیل کرنے کی سازش بھی اسی طرح ہو رہی ہے جس طرح عراق، شام، لیبیا، یمن، افغانستان کو غیر مستحکم کیا گیا دنیا میں اس وقت سرد جنگ جاری ہے، ایک طرف امریکا ہے جسے ایشیا میں نئی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چائنہ قابل قبول نہیں اور سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے چائنہ اور پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہونگے جس کے خلاف ہندوستان بھی سازشیں کر رہا ہے ۔سی پیک منصوبہ پوری دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا ہے اور ایک بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک کی اندرونی سیاست میں بحران کو پیدا کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ کہ جے یو آئی نے کامیاب اورتاریخ سازمفتی محمودکانفرنس میں ہزاروں افرادکوجمع کرکے زبردست عوامی قوت کامظاہر کیاایوب اسٹیڈیم کھچاکھچ انسانوں سے بھراہواتھااورباہربھی ہزاروں لوگ کھڑے تھے ۔ایک میدان میں اتنے لوگ جمع کئے کوئی اور جماعت اتنی بڑی تعداد میں کارکنان جمع نہیں کرسکتی اتنی بڑی تعداد کا مینڈنٹ رکھنے والی جماعت کی راہ میں الیکشن کے دوران رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں اور عوام کی راہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ علماء کرام اسمبلی پہنچ کراسلامی قوانین کے تحفظ کے لئے کرداراداکریں گے اوربلاتفریق عوامی خدمت کے لئے بھی اپنی صلاحیتیں استعمال کریں گے اجلاس کے آخرمیں حاجی محمدحسن شیرانی کے کزن،ملک مہربان ملیزئی ودیگرکی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائےمغفرت بھی کی گئی۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان