اسلام آباد:
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے گذشتہ روز پشاور اور آج کوئٹہ میں ہونے والے حادثات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ایسا محسوس ہو تا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ان حالا ت میں قوم میں اتحاد وحدت کی اشد ضرورت ہے اس حوالے پاکستان کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن نے ان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کی دعابھی کی ہے
مولانا کا مزید کہنا تھاکہ امن اس وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان جس نازک موڑ پر کھڑا ہے اس نازک موڑ پر دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ امن واتحاد سے کیا جا سکتا ہے انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے لیئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی ایسی سازش کو کامیاب نہ ہو نے دیں جو ہمارے ملک میں بد امنی کا ذریعہ بنے اور ملک پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ کا باعث بنے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی واستحکام کے لیئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔
بد امنی کےخاتمہ سے ہی ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے۔انہوںنے گذشتہ روز مصر کی مسجد میں ہونے والے سانحہ پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا اورکہا ہےکہ یہ ایک بر بریت کی ایک بہت بڑی علامت ہے کہ دشمن پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے انہوں نے اس واقعہ پر مصر کی حکومت سے بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم برابر شریک ہے
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان