مستونگ میں خودکش حملہ عین اس وقت ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام کےمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار متعدد افرادشہیداورشدید زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا ہے، دھماکے میں مولانا عبدالغفور حیدری کے ڈرائیو ر اور ان کے ڈائریکٹراسٹاف افتخارمغل اور جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے نائب امیرسمیت 25 افراد شہید ہوئے،جب کہ زخمیوں میںمولانا عبدالغفور حیدری اور صحافی حضرات بھی شامل ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن ،مولانا امجد خان ،الحاج شمس الرحمٰن شمسی ، اسلم غوری ، مفتی ابرار احمد ،حافظ حسین احمد ، مولانا صلاح الدین ایوبی ، سید آغا محمد ایوب شاہ ، مولانا گل نصیب خان ، مولانا فیض الدین ،ڈاکٹرقاری عتیق الرحمٰن ،قاری محمد عثمان،ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ، مولانا شجاع الملک، حاجی عبدالجلیل جان ،اقبال اعوان ، مولانا راشد محمود سومرو، عبدالرزاق عابد لاکھو اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس کے نتیجے میںہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت