پشاور ( صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان )
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق یکم اپریل بروز اتوار تاریخ ساز غلبہ اسلام کانفرنس کیلئے قائم کردہ کمیٹیوں نے مختلف اضلاع اور ڈویژنل سطح پر دورہ مکمل کرلیا ہے، اراکین مجلس عاملہ مفتی کفایت اللہ، مولانا عطاء الحق درویش،مولانا شجا ع الملک، مولانا راحت حسین،عبدالجلیل جان، مولانا عطاء الرحمان، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عین الدین شاکر، حاجی اسحاق زاہد عبدالوحید مروت، مولانا فضل معبود، مولانا عزیز احمد نے ملاکنڈ، ہزارہ، جنوبی اور وسطی اضلاع کا تفصیلی دورہ مکمل کرلیا ہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک ، نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش اور عبدالجلیل جان نے دورے کے اختتام پر 17فروری بروز ہفتہ 2بجے پشاور اور 18فروری بروز اتوار 2بجے مردان میں ضلع بھر کے اراکین عمومی ، تحصیل ،یونین کونسل کے نمائندہ اجتماعات سے خطاب کرینگے،پریس ریلیز کے مطابق یکم اپریل کو ہونیوالی غلبہ اسلام کانفرنس کے سلسلے میں انتظامی ، سٹیج ، پبلسٹی، فنانس کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاسات میں غلبہ اسلام کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹیوں کی رپورٹ پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اضلاع اور قبائل ایجنسیوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ کانفرنس کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کریں اور ملکی سطح پر عالمی اجتماع کی کامیابی کے بعد صوبائی سطح پر غلبہ اسلام کانفرنس کو کامیاب کرکے اسلام دشمن اور سیکولر قوتوں کے عزائم ناکام بنا دیں، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے غلبہ اسلام کانفرنس کو ملکی اور صوبائی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور کہا کہ 2018 کا الیکشن جمعیت علماء اسلام ،ایم ایم اے کے پلٹ فارم سے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھاری اکثریت سے جیتے گئی۔
