کراچی :
جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری پر دھماکہ بزدلانہ حرکت اور اتحاد امت کو نقصان پہنچانے کا حربہ ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو بلٹ پروف گاڑی اور سیکیو رٹی مہیا نہ کرنا خود سوالیہ نشان ہے ۔ جمعیت علماء اسلام کی قیادت کو بلوچستان میں بار بار نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے ،حملہ اسلام اورپاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کے بعد جامعہ عثمانیہ شیر شاہ میں جمع ہو نے والے جماعتی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ مولانا حیدری سمیت تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جب انکی گاڑ ی سے منتقل کیا جارہا تھاتو وہ دوسرے دوستوں کا حال پوچھتے ہوئے تسلی دے رہے تھے۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہمیں اس ملک اور اسلام کے استحکام کیلئے کام کرنا ہے، ملک بھر کے جماعتی احباب دعاؤں کا اہتمام کریں اورصبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ مولانا حیدری صاحب کی حالت بہت بہتر ہے ۔ان پر بزدلانہ حملہ جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تاریخ ساز کامیابی پر پہلا حملہ ہے ۔کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں اور مرکزی وصوبائی قیادت کے حکم کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ جمعیت علماء اسلام کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔جبکہ خود قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب پر 3 خود کش حملوں سے سمیت 6 حملے ہو چکے ہیں ۔جمعیت علماء اسلام ملک اور اسلام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔ اور اسلام کے پیغام امن وسلامتی کو ملک بھر سمیت پوری دنیا میں پھیلائے گی۔قاری محمد عثمان نے سانحہ مستونگ کے درجنوں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ اس عظیم سانحے پر پوری قوم اور جمعیت علماء اسلام کا ایک ایک کارکن اور بچہ بچہ سوگوار اور غم زدہ ہے۔بعدازاں جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی گئی۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان