راولپنڈی:
جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی مرکزی سیکرٹری جنرل ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ سے انکی رہائش گاہ پر وفد کے ہمراہ ملاقات،
ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال اور جماعت کے اہم تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،
قوم کو دینی جماعتوں کے اتحاد کی جلد خوشخبری ملے گی ،وفد میں جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان ، ملک سفیر عالم ، پروفیسر محمد زبیرعباسی، حافظ خبیب بھی شامل جبکہ اس موقع پر تحصیل کامونکی کے امیر حافظ نعیم قادری بھی موجود تھے
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، مرکزی و صوبائی قیادت کی مشاورت کے بعد الیکشن نہ لڑنے اور لیگی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے بعد صوبہ پنجاب کےوفد نے وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان سے بھی ملاقات کی،مولانا امیرزمان کو وفاقی وزیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان