جےیو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے خبردار کیا ہے کہ اگر مردم شماری اور گھر شماری میں سندھ کے خلاف کوئی سازش کی گئی یا اعدادوشمار کم ہوئے تو نتائج قبول نہیں کریں گے جے یو آئی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی پہلے بھی سندھ کے ساتھ ناانصافیاں کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ راشد محمود سومرو نے سکھر دوڑ کندھ کوٹ ڈکھن مدئجی میں منعقد جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں جاری گھر شماری اور مردم شماری میں عوام بھرپور حصہ لیکر اپنا فریضہ ادا کرے جے یو آئی کے کارکن گھر گھر جا کر لوگوں کو مردم شماری کے بارے میں آگاہ کریں راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں چھٹی مرتبہ ہونے والی مردم شماری اور گھر شماری میں کوئی سازش ہوئی تو نتائج تسلیم نہیں کرینگے مردم شماری ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گھر شماری کو زندگی اور موت کی طرح سمجھتے ہیں سندھ میں رہنے والے تمام لوگوں کو اپیل کرتے ہیں وہ زبان والے خانے میں اپنے آپ کو سندھی شمار کروائیں گھر شماری اور مردم شماری کے بعد نوکریوں فنانس سمیت تمام اداروں میں حصہ دیا جاتا ہے پہلے سندھ کو نظر انداز کیا گیا تھا سندھ میں رہنے والے تمام سندھی ہیں
ان پر فرض بنتا ہے کہ وہ مردم شماری اور گھر شماری میں اپنا فرض ادا کری
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان