راولپنڈی :
سانحہ احمد پور شرقیہ نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا، اہلِ پاکستان اور بالخصوص اہل پنجاب کی عید کی خوشیاں مانند پڑھ گئی ہیں، ٹی وی چینلز عید کے خصوصی پروگرامز منسوخ کرکے سانحہ احمدپورشرقیہ کے پسماندگان کے غم میں شریک ہوں، عوام بھی عید سادگی سے منائیں
جمعیت علماءاسلام صوبہ پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان کے مطابق جمعیت علماءاسلام پنجاب کے قائم مقام امیر مولانا محمد اقبال رشید، قائم مقام جنرل سیکرٹری ضیاءالحق چوھدری نائب امراء مولانا خلیل الرحمن درخواستی ، مولانا حبیب اللہ علی پوری، مولانا یحیی عباسی، جوائنٹ سیکرٹریز چوھدری شھباز گجر ایڈوکیٹ، نورخان ہانس ایڈووکیٹ، میاں مظھر نثار ، ناظمِ مالیات پیر فیاض شاہ، صوبائی سالار مولانا عبدالمجید توحیدی، ڈپٹی سالار حافظ معاویہ حسن مجلس فقہی کے چیئرمین مفتی عبدالرحمن، معاونین مفتی شاھد مسعود، ڈاکٹر محمد عارف اور قاری محمد ابراھیم نے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ احمد پور شرقیہ کو قومی المیہ قرار دیتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظھار کیا ہے ، جمعیت علماءاسلام پنجاب کے ان راہنماؤں نے کہا ہے کہ اس کربناک سانحہ نے پوری قوم بالخصوص اہل پنجاب کو غمزدہ کر دیا ہے اور اس دردناک سانحہ کی وجہ سے قوم کی عید کی خوشیاں مانند پڑگئی ھیں، جمعیت علماءاسلام پنجاب کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم پوری قوم کے اور بالخصوص احمدپور شرقیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سانحہ میں شہیدہونے والے شھداء کی بلندیءدرجات اور انکے لواحقین کیلئے صبرجمیل کیلئے دعاگوہیں، اس موقع پر جمعیت علماءاسلام پنجاب نے ٹی وی چینلز کے مالکان اور پیمبرا سے بھی مطالبہ کیا کہ اس دلخراش سانحہ کے بعد ٹی وی چینلز پر عید کے طے شدہ خصوصی پروگرامز ملتوی کر کے سانحہ احمدپور شرقیہ کے غم میں شریک ہوا جائے اور عید سادگی سے منائی جائے جمعیت علماءاسلام پنجاب کے راہنماؤں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سانحہ کے شھداء اور زخمیوں کی دل کھول کرامداد کریں تاکہ انکے پسماندگان کے دکھی دلوں کا کچھ مداوا ہوسکے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان