دفعہ نمبر 28 ( مجلس فقہی )

(1) جیدعلماء کرام پر مشتمل مجلس فقہی ہوگی جس کے کم ازکم پانچ ارکان ہوں گے یہ مجلس براہ ر است امیر کے ماتحت ہوگی ۔
(2) اس کے تین درجات ہوں گے ۔ مرکزی / صوبائی / ضلعی
(3) مجالس فقہی کی ذمہ دار ہوگی وہ شرعی امور میں اپنی سطح کی جمعیت کی راہنمائی کرے ۔
(4) مجالس فقہی کا اجلاس بلانا اوران کے سامنے مسائل پیش کرنا نظماء عمومی کی ذمہ داری ہو گی ۔
(5) مجالس فقہی کے کام کی رپورٹ نظماء عمومی مجالس شوریٰ کے معمول کے اجلاسوں میں پیش کریں گے ۔
(6) مجالس فقہی کی تشکیل اور اس میںتبدیلی کا اختیار مجالس عاملہ کو ہوگا۔