دفعہ نمبر 22 ( مالیات کی وصولی اور اس کی حفاظت کا انتظام )

(1) ہر درجہ کی جمعیت آمدنی کے ذرائع پر غور کرے گی ۔
(2) آمدنی وصولی کے لئے مناسب انتظام کرے گی اور اس کے لئے محصل بھی مقرر کرسکے گی ۔
(3) ہر بالائی جمعیت اپنی ماتحت جمعیت کی مالی حثیت کے لحاظ سے بالائی جمعیت کے لئے کوئی رقم ماہوار یا سالانہ مقرر کرے گی اور اس سلسلہ میں بالائی امیر کی بات قطعی تصور کی جائے گی۔
(4) امداد کی رقوم مرکزی جمعیت کی رسیدات پر وصول کی جائیں گی اور یہ رسیدات ہر بالائی جمعیت کی وساطت سے ماتحت جمعیتوںکو ملیں گی ۔ بالائی جمعیتوں پر ان کی نگرانی اور واپسی کی ذمہ دار ہو گی ۔
(5) اکر کوئی جمعیت کسی اجلاس یا ہنگامی ضرورت کے لئے چندہ کر کے صرف کرے تو اس کا حساب آمد و خرچ کے رجسٹر میں باضاطہ درج کرے گی ۔