دفعہ نمبر 16 ( ناظم عمومی کے فرائض و اختیارات )

(1) جمعیت کی طرف سے طے شدہ امور پر عمل درآمد کرنا اور ماتحت جمعیتوں کی کارکردگی کی دیکھ بھال کرنا ۔
(2) ماتحت جمعیتوں کو عملی فیصلوں کی اطلاع دینا ۔
(3) دفتر اور اس سے متعلق تمام کاغذات کو باقاعدگی سے رکھنا ۔ تمام فیصلوں کا ریکارڈ رکھنا اور امیر سے ان کی توثیق کرانا ۔
(4) مجالس کے اجلاس کےلئے امیر کی ہدایت کےمطابق حسب ضابطہ پیش نامہ جاری کرنا ۔
(5) دفتر کا عملہ اور ملازمین کی نگرانی کرنا ۔
(6) ناظم عمومی کی تنخواہ دار ملازمین کے تقرر ، تنزل ، تعطل ، برخاستگی اور رخصت وغیرہ کا اختیار ہوگا اور اس کی توثیق امیر سے کرائے جائے گی ۔
(7) مختلف شعبہ جات بمشورہ امیر تحریرا” ناظموں میں تقسیم کرنا اور مفوضہ شعبہ جات کی نگرانی کرنا ۔
(8) حسب ضرورت تمام شعبہ جات کے انچارج مقرر کرنا اور ان کے تحریراٌ ان کے فرائض متعین کرنا ۔
(9) ماتحت ملازمین اور کارکنوں میں تقسیم کرنا اور ان کاموں کی نگرانی کرنا
(10) تمام ماتحت مجالس کی نگرانی کرنا اور ان کی کارگذاری سے امیر کو مطلع کرنا ۔