(1) ہر سطح کی جمعیت کی مجلس عمومی اس جمعیت کا سب سے زیادہ بااختیار ادارہ ہوگا۔
(2) مجلس عمومی کے سامنے عاملہ و مجلس شوریٰ جواب دہ ہوں گی اور اس کے فیصلے سب پر حاوی ہوں گے ۔
(3) مرکزی مجلس عمومی جمعیت کے اغراض ومقاصد کی انجام دہی کے لئے موقف ، پالیسی اور طریق کا متعین کرے گی ۔
(4) مرکزی مجلس عمومی ہی دستوری دفعات کے وضع کرنے اور اس میں ترمیم و تنسیخ کی مجاز ہو گی ۔
(5) مجالس کے فیصلے سادہ اکثریت سے ہوں گے ، البتہ دستوری دفعات کی ترمیم و تنسیخ کے لئے مرکزی مجلس عمومی کے 3/2 ارکان اکثریت لازم ہوگی ۔
(6) مجلس عمومی جمعیت کے بجٹ کااجراء کرے گی اور سال گزشتہ کے حسابات کی منظوری دے گی ۔
(7) مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس سال میں کم از کم ایک بار صوبائی مجلس عمومی کا چھ ماہ میں ایک بار اور ضلعی مجلس عمومی کا چار ماہ میں ایک بار تحصیل مجلس عمومی کاتین ماہ میں ایک بار اور ابتدائی جمعیت کی مجلس عمومی کا مہینے میں ایک بار ہونا لازمی ہوگا ۔
(8) مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس ڈیڑھ سال تک ، صوبائی ِمجلس عمومی کا ایک سال تک اور ضلعی مجلس عمومی کا چھ ماہ تک تحصیل مجلس عمومی کا اجلاس چار ماہ تک اور ابتدائی جمعیت کی مجلس عمومی کا اجلاس دو ماہ تک طلب نہ کرنے کی شکل میں اس سطح کی مجلس عاملہ کالعدم ہوجائے گی کسی بھی سطح کی عاملہ کے کالعدم ہونے کی صورت میں بالائی جمعیت ناظم انتخابات کرائے گا۔
(9) مرکزی و صوبائی مجلس عمومی کے معمول کے اجلاسوں کی تاریخ انعقاد سے کم از کم ایک ماہ قبل اور ضلعی مجلس عمومی کے اجلاسوں کی تاریخ انعقاد سے 15 یوم قبل تحصیل مجلس عمومی کے اجلاس کے انعقاد سے 5 یوم قبل تحصیل ومجلس عمومی کےاجلاسوں کے انعقاد سے 10 یوم قبل جبکہ ابتدائی جمعیت کے مجلس عمومی کے اجلاسوں کے انعقاد سے 5یوم قبل ناظم عمومی ہر رکن کے پاس تحریری اطلاع نامہ بھیجے گا۔ جس میںوقت مقام اجلاس اور پیش نامہ (ایجنڈا) درج ہو گا ۔
(10) اگر ایک تہائی ارکان کے دستخطوں سے انعقاد اجلاس کا تحریری مطالبہ ناظم عمومی کے پاس بھیجا جائے تو مجلس عمومی کا خصوصی اجلاس انہی ارکان کے پیش کردہ ایجنڈے کے مطابق طلب کر لیا جا ئے گا ۔
اس اجلاس کاپیش نامہ تاریخ اجلاس سے کم از کم پندرہ دن قبل جاری ہو جائے گا ، البتہ ہنگامی اجلاس میں اگر امیر جمعیت کو چاہے تو کم مدت میں بھی اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے ، لیکن وقت اگر اس کی گنجائش نہیں رکھتا تو مجلس شوریٰ کا اجلاس بلاکر فیصلہ کیا جائے گا۔اگر کوئی رکن تجویز کرنا چاہے تو اسے ناظم عمومی کے پاس دس دن قبل مع عبارت تجویز بھیج دینا ضرور ی ہو گا ۔ امیر فوری طور پر ضرورکوئی تجویز پیش کرنے کی اجازت بھی دے سکتا ہے ۔
(11) مرکزی مجلس عمومی کی سالانہ فیس رکنیت 100 روپے ، صوبائی کی 50 روپے ، ضلعی کی 25 روپے اور تحصیل کی 20 روپے جبکہ ابتدائی مجلس عمومی کے لئے 10 روپے ہوگی ۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے
سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف ، بعد نماز جمعہ ، قائد جمعیت کا ہنگامی احتجاج کا اعلان
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی رکنیت سازی شروع، مولانا فضل الرحمٰن نے فارم رکنیت بھر کر افتتاح کیا ۔عمران خان خان کے بیرونی ایجنٹ ہونے کے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا ۔ مولانا فضل الرحمٰناسرائیل نے اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان پر تنقید کی ۔عمران خان کنزرویٹو فرینڈز آف اسراائیل کے نمائندے کی انتخابی مہم چلائی ۔ مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان