اسلام آباد
قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر کہا ہے کہ ہم سب دعا کریں کہ اللہ ہمارے پاکستان کو ہر سازشوں سے محفوظ رکھے اور ملک میں خلافت راشدہ کا نظام نافذ ہو تاکہ ملک بحرانوں سے آزاد ہو ،آج ملک پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے خطرات زیادہ ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ قوم میں خطرات کا مقابلہ کر نے کا عزم اور جذبہ موجود ہے
مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مولانا محمد امجد خان، حافظ حسین احمد،مولانا عبدالقیو م ہالیجوی ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی، مولانا سمیع اللہ،مفتی ابرار احمد اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں مولانا نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر خلفاء راشدین نے شریعت کا جو نظام حکومت دیا ہے اسی پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سےنکل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ نے جو تاریخ اسلام کو سیا سی ،معاشی اور معاشرتی ڈھانچہ اور نظام عد ل دیا ہے وہ تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہے مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کے لیئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا ہوگاانہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے اگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ
جمعیت علماءاسلام اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے مو لا نا فضل الرحمان نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت