کوئٹہ :
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولاناحبیب اللہ مینگل،حاجی نورگل خلجی،ناصرمسیح و دیگرنے جمعیت کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصرکے فنڈسے یونیورسٹی اورکالجزکے طلبہ وطالبات کواپنی رہائش گاہ پرلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ وطالبات کومفت اورمعیاری تعلیم کی سہولیت فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، جدیدتعلیم سے اپنی نئی نسل کوآراستہ کرنے سے ہی ملک وقوم ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ آسیہ ناصرکی کوششوں اورفنڈسے جلد یونیورسٹی اورکالجزکے 83طلبہ وطالبات کوسکالرشپ چیک دیئے جائیں گے شکالرشپ کاعمل مکمل ہوچکاہے جلدایک پروقارتقریب میں چیک تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ آسیہ ناصرکی کوششوں سے گزشتہ سالوں میں بھی لاکھوں روپے کی مدمیں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے تھے جبکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گاانہوں نے کہاکہ آسیہ ناصرکی ذاتی کوششوں سے اقلیتی برادری کے طلبہ وطالبات کواعلی کوالٹی کے بہترین لیپ ٹاپ دیکران کی حوصلہ افزائی کی گئی جس پرجمعیت کی قیادت انہیں خراج تحسین کرتی ہے اس موقع پرمولاناولی محمدترابی،آسیہ ناصر،حاجی نورگل خلجی،مولاناحبیب اللہ مینگل،ناصرمسیح اورعبدالواسع سحرنے مختلف طلبہ وطالبات پرلیپ ٹاپ تقسیم کئے
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت