جمعیت علماء اسلام تحصیل جمرود کے علاقہ علی مسجد میں جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ اجتماع کے حوالے سے تربیتی ورکرز کنونشن منعقد ھواجسمیں مہمان خصوصی جے یو آئی فاٹا کےامیر مفتی عبدالشکور ،اور جنرل سیکر ٹری مفتی اعجاز شینواری تھے، تقریب میں مولاناغفران اللہ خیبری مولانانوشاد مولاناعبدالقیوم چترالی، مولانہ سعید خان۔مولانادلاور ،سرورخان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔۔ مقررین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ جے یو آئی اس ملک کی واحد سیاسی پارٹی ہے جسکی تاریخ سو سال پرمحیط ہے لیکن کوئی بھی فرد یا پارٹی یہ ثابت نہیں کر سکتی کہ تاریخ میں جے یو آئی کے ایک بھی فرد نے کرپشن کی ہو ۔چونکہ جے یو آئی روز اول سے کرپشن کے خلاف ہے اسلئےکرپٹ اوردونمبرلوگ جےیوائ کےخلاف پروپیگنڈہ مھم چلاتےھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مفتی عبدالشکور نے کہا کہ جے یو آئی ایک فرقہ کا نام نہیں بلکہ تمام دینی جماعتوں کی نمائئدہ جماعت ہے۔اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور اس ملک میں اور اسکے زیر نظام رہنے والے تمام غیرمسلم لوگوں کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7,8,9 مارچ کو جے یو آئی ایک تاریخ ساز اجتماع منعقد کرنےجارہی ہے.
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت