اسلام آباد:
قائد جمعیت مولانافضل الرحمن مدظلہ نے کہاہے کہ بلوچستان سیاسی لحاظ سے جمعیت کاگھرہے،مسلمانوں کوطاغوتی اوراستعماری قوتوں کی سازشوں سے بچاناہوگا۔سردار نجیب سنجرانی اوران کے ساتھیوں کی شمولیت سے جمعیت کی قوت میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ (ن) کے سابقہ رہنماؤں اورچاغی کی قبائلی وسیاسی شخصیت سردارنجیب سنجرانی،داؤدخان کھرل،میراویس ہجوانی،نثارخان کاکڑ،امیرمحمددرانی،صلاح الدین سنجرانی،فضل کریم رخشانی اورٹکری نوراحمدساسولی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،مولاناعبداللہ جتک ، حاجی محمدحسن شیرانی،سیدجانان آغا،مفتی گلاب کاکڑ،مولاناعبدالباری آغا،حاجی محمدعثمان بادینی،حاجی منظوراحمدمینگل،حافظ عبداللہ گورگیج، ناصرمسیح، مولانانجیب اللہ اورمولانایارمحمدکی موجودگی میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شمولیتی تقریب سے مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،مولاناعبداللہ جتک اورسردارنجیب سنجرانی نے بھی خطاب کیا،مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ہماری سیاست اصول پرمبنی ہے ہم نے اپوزیشن میں رہ کرحکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کی اورحکومت کے اتحادی ہونے کے باوجودحکومت کے غلط کاموں کی مذمت کی اورمستردکیاہم نے یہ روایات ختم کردی کہ حکومت میں شامل ہوتوسب کچھ اچھااوراپوزیشن میں ہوتوسب کچھ براہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اورخیبرپشتونخواکے بعداب سندھ اورپنجاب میں بھی جمعیت کی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام اوردیگرپارٹیوں کی سیاست میںبہت بڑافرق ہے عوام جمعیت علماءاسلام کی سیاست کودیگرپارٹیوں کی نگاہ سے نہ دیکھے انہوں نے کہاکہ ماضی میں مسلمانوں اورکفارکے درمیان تلوارکے ذریعے جنگیں ہوتی تھیں دونوں جانب تلوارکااستعمال ہوتاتھامیدان میں حق اورباطل مدمقابل تھے پھربندوق ،ٹینک اورجہازکے ذریعے جنگیں لڑی جاتی تھیں اورآج عوامی قوت کے حصول سے یہ جنگ لڑی جاتی ہے جمعیت باطل قوتوں کے خلاف میدان میں برسرپیکارہے جمعیت کی سیاست کودیگرپارٹیوں کی سیاست پرقیاس نہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے تمام رہنماؤں کے دامن کرپشن،بدعنوانی ،آف شورکمپنیوں سمیت ہرقسم سکینڈلزسے صاف ہیں جمعیت کی سیاست اسلام کی سربلندی اورملک کی ترقی کے لئے ہے آج دنیابھرمیں مسلمانوں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پرقتل کیاجارہاہے اوراستعماری قوتوں کی سازشوں سے مسلمان آپس میں دست وگریبان ہیں جس کافائدہ دشمن کواورنقصان ہماراہوگاانہوں نے کہاکہ جولوگ مسلح جہادکرتے ہیں ان سے کوئی اس جہادکے نتائج کی گارنٹی نہیں لیتاہے توسیاسی جدوجہدکے نتائج کی گارنٹی کیوںلی جاتی ہے ،تقریب سے مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناعبداللہ جتک نے خطاب کرتے ہوئے سردارنجیب سنجرانی اوران کے ساتھیوں کوجمعیت علماء اسلام میں شمولیت پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انہوںنے بروقت اوراچھافیصلہ کیاجمعیت تمام مایوس طبقات کے لئے امیدکی کرن ہے ان کی شمولیت سے چاغی سمیت مختلف اضلاع میں جمعیت کی قوت میںاضافہ ہوگااورضمنی الیکشن میں جمعیت کوفائدہ ہوگاانہوں نے کہاکہ عام طورپرلوگ حکومتی پارٹیوں میں شمولیت اختیارکرتے ہیں لیکن بلوچستان میں لوگ حکومتی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرجمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جو کےحکومت کی کارکردگی پرعدم اعتمادہے۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت