کوئٹہ:
جمعیت علماءاسلام کےمرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری نےپریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ جمعیت علماءاسلام نےپشاور میں عالمی اجتماع کاانعقادکرکےیہ بات ثابت کردی کہ جمعیت علماءاسلام ہی وحدت اور امن کےلئےسب سےاہم رول اداکرنےکی طاقت رکھتی ہےانہوں نےکہاکہ سی پیک پر سب سےپہلے قائد جمعیت مولانافضل الرحمن نےچین حکومت کےساتھ اس منصوبےپربات کی اور اس کی بنیاد ڈالی گئی لہذااس منصوبےکی کامیابی کی راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جاسکتیں ،افغانستان کےساتھ ہماراکوئی جھگڑہ نہیں ہےدونوں طرف کی قومیں مذہبی اور قومی رشتوں میں جڑےہوئےہیں دونوں ملکوں کواپنی روایات کی پاسداری کرنی چاہیے۔انڈیاکےکہنےپردونوں ممالک میں تنازعات پیداہونا آفسوسناک امرہےافغانستان کی حکومت اس معاملےمیں کسی غلطی کاارتکاب نہ کرے اورسازشوں پر نظررکھے، افغانستان کےامن سےہمارا امن بھی وابستہ ہے آنےوالےانتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کےساتھ اتحاد ہوسکتاہے انہوں نےکہاکہ جوبھی دینی قوتیں ہیں ان کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد دیکھنا عوام کی خواہش ہے، جس پرغورکیا جارہا ہے۔تاہم مزید ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام ہمیشہ دینی جماعتوں کےاتحاد کی داعی رہی ہےاور اب بھی ہمارےرابطےدینی جماعتوں کےساتھ ہیں جب دینی قوتوں کااتحاد قائم ہوگاتولازمی ہےکہ اس کااثربھی ہوگاایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھاکہ اجتماع سےاسلامی دنیااورملک کی اعتدال پسندقوتوں کےاتحادکےلئےایک اچھاپیغام چلاگیاہےانہوں نےکہاکہ آنےوالےالیکشن میں پاکستان میں حکومت کےہم ہی حقدارہیں اس لئےکہ جمعیت علماءاسلام امن اورعوام کی خوشحالی کےلئےجوکردار اداکررہی ہےاس کی مثال دوسری سیاسی جماعتوں میںنہیں ملتی ،عوام بھی ساری صورتحال سےآگاہ ہیں۔اس موقع پر جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما ملک سکندر ایڈوکیٹ،مولانا کمال الدین، مولانا عبدالحنان اور حاجی نور گل خلجی بھی ہمراہ تھے۔
امریکی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، اپنے لاڈلے کے لیے عدالتیں آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہی ہیں، اسے رعایت دینے کے لیے نہ کوئی آئین کا احترام ہے اور نہ قانون کا احترام ہے،عمران خان کو ریلیف دینے کے حوالے سے صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
ڈی آئی خان: عدالت نے خود جبر کا فیصلہ کیا،اب ہم سے راستہ مانگ رہی ہے،ہم کیوں راستہ دیں۔ اپنا فیصلہ خود واپس لیںایک شخص کی محبت میں آپ انتہائی معزز کرسی پر بیٹھ کر ہماری سیاست کی توہین کررہے ہیں۔ہم عمران خان کو اس قابل نہیں سمجھتے کہاس سے بات کریں۔جو شناختی کارڈ آپ کے پاس ہےوہی ہمارے پاس بھی ہے،ہم انصاف کو تسلیم کریں گے ہتھوڑے کو نہیں۔اورہتھوڑاچلانے کی اجازت نہیں دیں گے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں ججز کو دو ٹوک پیغام
ادارے اس بات کا نوٹس لے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت بھی عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
آئی خان: سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کی جےیوآئی میں شمولیت