پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد ۔ چین کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں وفد کے اعزاز میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری مدظلہ کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا
پاکستان اور چائینہ دیرینہ دوست ہیں جنکی دوستی ہر لحاظ سے مضبوط ہے اسی دوستی کی بنیاد پہ باہمی اعتماد اور احترام موجود ہیں پاکستان اور چین ایک پالیسی سے وابسطہ ہے اور اقتدار خودمختاری اور علاقائی استحکام سے متعلقہ تمام امور بشمول تائیوان تبت ہانگ کانگ کے بارے میں چائینہ کی حمایت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں چین کے پارلیمانی رہنماوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی اراکین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک اس ملک کی تقدیر بدل دیگی اور اس سے معیشت کے دروازے کھلیں گی انہوں نے کہا کہ ہمارا تعقلق باہمی تعاون کے ایک ایسے رشتے پر مبنی ہے جو علاقائی امن واستحکام پہ مبنی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان اور کے پی کے کو پہلی ترجیح حاصل ہونی چائیے تاکہ یہاں سے پسماندگی اور غربت کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ کی جنوبی چائینہ کے معاملے پہ چین کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہم چائنا گورنمنٹ کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں پر پاکستان کی معاونت کی جن میں سول نیو کلیئر پاور پلانٹس، قراقرم ہائی وےاپ گریڈیشن، عطاء آباد جھیل، گوادر پورٹ پہ کام ودیگر کئ سارے منصوبے شامل ہے ۔ ملاقات میں اعلی سطح کے تبادلے پہ بھی زور دیا گیا
سفیر کا جانا اب ٹھہر چکا، رسول اللہ کی عزت و ناموس پہلے زندگیاں بعد میں اگر ہمارے پیغمبرﷺ کی عزت و ناموس محفوظ نہیں تو ہمیں دنیا میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن
عمران خان نے کشمیر کو ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ
انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والا نہیں مجھے میرے اکابر نے آزادی کا درس دیا ہے ہم کسی کی غلامی برداشت نہیں کرسکتے ،مولانا فضل الرحمٰن
عدالت کا فیصلہ قانون اورآئین کے بجائے عالمی دباو پر ہے موجودہ حکمرانوں کو لانے کا مقصد پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کو سلب کرنا ہے اور ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہم گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں بلکہ سر پر کفن باندھ کر آچکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان