موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر6 اگست 2017 کو ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس ملتان ملتوی

جمعیت علماءاسلام صوبہ پنجاب کی جانب سے ملتان میں 6 اگست کو استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جو موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
نئی تاریخ کا اعلان مرکز ی جماعت کی ہدایت پر کیا جائے گا ۔
ملتان : آج ملتان میںجے یو آئی پنجاب کی صوبائی مجلسِ عاملہ کے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت قائم مقام امیر مولانا اقبال رشید نے کی اورمرکزی راہنما سنیٹر مولانا عطاء الرحمن نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی، ملک میں سیاسی حالات اور قائدینِ جمعیت کی مصروفیات کیوجہ سے 6، اگست کو ملتان میں منعقدہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس قائدِ جمعیت اور باہمی مشاورت کے بعد وقتی طور پر ملتوی کر دی گئی ہے، نئی تاریخ کا انعقاد بعد میں کیا جائے گا، س بات کا اعلان جنرل سیکرٹری مفتی سید مظھرشاہ اسعدی نےصوبائی ترجمان اقبال اعوان کو اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا التوا ملک کے معروضی سیاسی صورتحال میں قائدین کی شدید مصروفیات کی بناپرہوا ہے ،جبکہ جے یو آئی پنجاب اور ملتان کی ضلعی جماعت کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات میں مصروفِ عمل تھے اور اب بھی جب مرکزی جماعت نے نئی تاریخ کا تعین کیا پنجاب اور ضلع ملتان کی جماعت اس کانفرنس کے انعقاد کیلئے پرجوش ہیں