مغربیت کو مسلط کرنے والوں کو شکست فاش ہوگئی ہے۔ ہم نے اپنی منزل کا سفر حکمت عملی کے ساتھ طے کرنا ہے جمعیت علماء اسلام اپنے پاکیزہ مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی قاری محمد عثمان

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ عمران خان دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ انکا ہر بیان اور تقریر ایک عجوبہ ہے ۔ صدسالہ عالمی اجتماع نے عمران خان جیسے بہت سارے ذہنی مریضوں کو ہسپتال کے رخ پر مجبور کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام اپنے درجنوں جانثار کارکنوں کے لواحقین کو دلاسہ دینے میں مصروف ہیں ،ایسے حالات میں رتی بھر انسانیت کا درد رکھنے والا باؤلوں کا نہیں انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مگر عمران خان جس معاشرے کی پیداوار ہیں اس معاشرے میں انسانیت نہیں حیوانیت کو فروغ دیا جاتا ہے۔ ایبٹ آباد کے پی ٹی آئی کے بے حیا شو میں عمران خان کے مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغیر کسی وجہ کے نازیبا الفاظ اور گمراہ کن تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع کی کامیابی نے عمران خان جیسے بہت سارے ذہنی مریضوں کے پڑخچے اڑا دئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد علی کا بیان کچھ اشارہ دے رہاہے۔ ابھی ہم تعزیت تیمارداری اور علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ جماعت انکے بیان پر سنجیدگی سے سوچے گی۔ انہوں نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان اعلان کرچکے ہیں کہ مغربیت کو مسلط کرنے والوں کو شکست فاش ہوگئی ہے۔ ہم نے اپنی منزل کا سفر حکمت عملی کے ساتھ طے کرنا ہے، آگے بڑھنا ہے پیچھے نہیں دیکھنا ہے ۔اس تاریخ ساز کامیابی کے سفرکے راستے میں جو مردے گھوڑے آئیں گے انہیں خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائیں گے ۔ صد سالہ عالمی اجتماع کی کامیابی کے بعد جمعیت علماء اسلام کو نشانہ بنانا معمولی بات نہیں ہے مگر ہمیں ہماری قیادت اور اسلاف نے نہ اثر انداز ہونا سکھایا نہ متاثر ہونا ۔جمعیت علماء اسلام اپنے پاکیزہ مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنا علاج کروانا ہوگا اب وہ نارمل انسان نہیں رہے ۔ ہاں اگر ہمارے دینی مدارس میں داخلہ لیں گے تو انکی آخرت بہتر ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ورنہ علماء کرام کی گستاخی کرنے والے ہر دور میں نشانۂ عبرت ضرور بنے ہیں، تاریخ گواہ ہے۔علاوہ ازیں قاری محمد عثمان نے بابر قمر عالم ، مولانا عامر محمود ، قاری یوسف عالم کے ہمراہ کوئٹہ سے واپسی پر سانحہۂ مستونگ کے شہداء حافظ قدرت اللہ لہڑی ، مولانا مولانا بخش کے نواسے سابقہ اپم پی اے مولانا عطاء اللہ اور دیگر شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدری کرتے ہوئے تمام شہداء کی بلندئ درجات اور پسماند گان کے لئے صبر جمیل کی دعائیں مانگیں۔