صوبائی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 17، مارچ کو قائم مقام امیرِ جمعۃ علماء اسلام پنجاب ، شیخ الحدیث حضرت مولانا اقبال رشید مدظلہ العالی کی صدارت میں جامعہ دارالعلوم رحیمہ ملتان میں ھوا

ملتان جے یوآئی پنجاب کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 17، مارچ کو قائم مقام امیرِ جمعۃ علماء اسلام پنجاب ، شیخ الحدیث حضرت مولانا اقبال رشید مدظلہ العالی کی صدارت میں جامعہ دارالعلوم رحیمہ ملتان میں ھوا،
ترجمانِ پنجاب اقبال اعوان کے مطابق اجلاس میں صدسالہ عالمی اجتماع کیلئے صوبہ بھر میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اضلاع کو مذید متحرک کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی –
اجلاس میں مفتی مظھر اسعدی، مولانا حبیب اللہ علی پوری، مولانا یححی عباسی، قاری محمد ابراھیم، ڈاکٹر محمد عارف، ضیاءالحق چوھدری، پیر محمد فیاض شاہ، نور خان ھانس ایڈووکیٹ، مولانا عبدالمجید توحیدی، حافظ حسن معاویہ، مفتی عبدالرحمن اور راقم شریک تھے