جانشین خواجہ مولانا خلیل احمد کندیاں شریف کی اجتماع گاہ میں آمد

جانشین خواجہ مولانا خلیل احمد کندیاں شریف نے آج عالمی اجتماع گاہ کے پنڈال کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام امور کا جائزہ لیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام وڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے تمام انتظامات سے آگاہ کیا۔ خواجہ صاحب نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور تمام انتظامات کی بخیریت دستیابی اور اجتماع کی کامیابی کیلئے دعا فرمائی